اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کا دورانیہ اب تک دو سے آٹھ ہفتے طویل تھا تاہم ایرانی سائنسدانوں نے تین ماہ کی انتھک محنت اور تحقیقات کے بعد اسے کم کر کے محض چھے روز تک پہنچا دیا ہے۔
یہ شاندار کامیابی ایران کی نالج بیسڈ کمپنی کے ماہرین نے اسٹم سیلز ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک تحقیقاتی منصوبے کے تحت حاصل کی ہے جسے کورونا کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔